فواد چوہدری

اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے،فواد چوہدری

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے،ایک طرف کہتے ہیں، بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا، قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں