مسرت چیمہ

اپوزیشن کے پیٹ میں کرپشن کی بجائے ملک کے معاشی طور پر آگے بڑھنے کا درد ہے ‘مسرت چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات کی میڈیا ایڈوازئر،چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پیٹ میں صرف یہ درد ہے کہ موجودہ حکومت ان کی کرپشن اور لوٹ مار کی روایت کوآگے بڑھانے کی بجائے ملک کو معاشی طور پر کیوں آگے بڑھا رہی ہے ،(ن)لیگ نے پنجاب میں اپنے دس سالہ دوراقتدار کوصرف انجوائے کیا ہے جس کے اصل حقائق جلد عوام کے سامنے آئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے دفترمیںملاقات کےلئے آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نام نہاد خادم اعلیٰ کی طرح صرف فوٹو شوٹ کرانے کی بجائے صوبے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں جس سے عوام کی زندگیوںمیں واضح تبدیلی نظرآئے گی ۔ ہم پل اور سڑکیں بھی بنائیںگے لیکن ہماری ترجیح عوام کو تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے جس پرہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کے طعنے دینے والوں نے صرف اپنے اور اپنے حواریوں کے لئے سوچ بچار کی ، پناہ گاہوں اورلنگرخانوں کا منصوبہ انتہائی پسے ہوئے طبقات کےلئے ہنگامی امداد کے طورپر ہے اورانشا اللہ ہم ان طبقات کو نہ صرف اپنے پاﺅںپرکھڑا کریں گے بلکہ انہیں قومی دھارے میںشامل کریںگے۔

انہوںنے کہاکہ عوام اپوزیشن کی بے چینی کی وجوہات سے آگاہ ہیں لیکن انہیں مشورہ ہے کہ اب اقتدار کےلئے بے چین ہونے کی بجائے صبر کرنے کی عاد ت اپنا لیں کیونکہ انشااللہ آئندہ انتخابات میںبھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی اورترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں