لاہور(عکس آن لائن)آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے استعفیٰ دینے والوں کی پنجاب اسمبلی میں آمد سے اپوزیشن بے نقاب ہو گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کاخاتمہ یکساں نظام عدل وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، پی ڈی ایم کے سٹیج پر کرپٹ ترین ٹولہ بیٹھا ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں، صرف انہیں این آر او چاہئے، عوام نے تحریک انصاف کو حکومت کرنے کاپانچ سال مینڈیٹ دیا ہے، اپوزیشن کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے، اپوزیشن کی ڈیڈ لائن کو مسترد کرتے ہیں، حکومت اپوزیشن کا عوام کی طاقت سے مقابلہ کرے گی۔