وزیر داخلہ

اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، وزیر داخلہ کا بیان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرونا وبا اور نامسائد بین الاقوامی معاشی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے۔تمام معاشی اعشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے پاکستانی معیشت اب ٹیک آف کرچکی۔

ایک بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہا اگلے دو سالوں میں ترقی کی یہ شرح انشاللہ مزید بڑھے گی،اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کرے گا،انکی سیاسی دکان اب بند ہو چکی،حکومت کے آیندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں