جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن کی خواہش کے برعکس حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، پی ڈی ایم کی شہر شہر لگائی گئی سرکس ان کے کسی کام آئے گی اور نہ حکومت کو ان سے کوئی خوف ہے ۔

پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن سوائے کرپشن کیسز پر واویلا کرنے کے ملک او رعوام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے کوئی پروگرام سامنے نہیں لائی ۔ اپوزیشن کی خواہش کے برعکس حکومت عوام کے دئیے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کواپنی انتشار پر مبنی پرپالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے ،دنیا بھر کے ادارے اس بات کے معترف ہیں کہ پاکستانی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود معیشت کو سنبھالا دیا ہے اور اس کے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے کامیاب پالیسیاں ترتیب دی ہیں لیکن اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں مبتلا ہو کر میں نے مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔انہوںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے شکست خوردہ اپوزیشن کے زخم دوبارہ ہرے ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں