ڈاکٹر شہباز گل

اپوزیشن کی تمام جماعتیں کرپشن بچاؤ مہم پر ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں کرپشن بچاؤ مہم پر ہیں، شاہد خاقان عباسی کے نزدیک جمہوریت شریفوں کی لوٹ مار  کی حکومت کا نام ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بگھوڑوں چوروں اور بدعنوانوں کے نزدیک جمہوریت صرف انکے اقتدار میں رہنے کا نام ہے، شریفوں کا کرپشن کرکے این آر او کے بعد نظریاتی ہونے کا سکرپٹ پرانا ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کبھی ہمت کرکے بتائیں کہ 70سالہ نئے نظریاتی نواز شریف واپس کب آئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ عوام کے حقوق چھیننے والے آج عوام کی آڑ میں چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کو رٹے رٹائے بیانات کے بجائے اپنے کرپشن کا حساب دینا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں