فیصل جاوید

اپوزیشن کا مفاہمتی آرڈینننس مشرف کے این آر او سے کافی حد تک مطابقت رکھتا ہے،فیصل جاوید

اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ جس نشست میں اپوزیشن نے تحریری طور پر مفاہمتی آرڈینینس مانگا اسی نشست میں انہوں نے کہا کہ کاش ہم یہ زبانی مانگتے تاکہ بعد میں مکر سکتے۔

ان کا دیا ہوا تحریری مسودہ جنرل مشرف سے لیے ہوئے این آر او سے کافی حد تک مطابقت رکھتا ہے، اپنے اک بےان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹائم فریم کے دوران کے سارے کیسز معاف کرنے کی بات کی گئی، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز بند کرنے کی بات کی گئی۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ شہزاد اکبر کے مطابق زبانی این آر او مانگنے کے پروپوزل پر التجا شاہد خاقان عباسی کی تھی، اپوزیشن کی طرف سے این آر او مانگنے کا طریقہ ہے کہ مسودہ سامنے رکھا گیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے مفاہمتی آرڈینینس دینے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں