شہباز گل

اپوزیشن کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے، شہباز گل

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا 3 سالہ خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے، عوامی امنگوں سے متصل بجٹ کو روکنے کی بات کرنا بھی شرمناک ہے،

ہفتہ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ بدترین معیشت کے ذمہ داروں نے معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے لیکن اس کے باوجود آج زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچھلے 4 سال کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچی ہے،

شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی پچھلے 10ماہ کی برآمدات 21ارب ڈالر رہیں جبکہ موڈیز نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 4.64فیصد لگایا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اب عوام تک ثمرات پہنچانے کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں