جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن کاحکومت کے ہر کام میںکیڑے نکالنااور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے’جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل حالات کے باوجود چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں اور بروقت اور درست سمت میں فیصلے کر رہے ہیں ، اپوزیشن کا حکومت کے ہر اقدام میں کیڑے نکالنا اور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ۔

اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے طاقتور معیشتوں کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میںبروقت غیر معمولی فیصلے کئے اورآنے والے وقت کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کسی بھی موقع پر مثبت تجاویز نہیں دیں بلکہ ان کی توجہ اپنی سیاست چمکانے پر توجہ مرکوز ہے ۔سب کو خدا کی ذات سے دعا کرنی چاہیے کہ ہمیں مشکلات حالات سے چھٹکارا ملے تاکہ ہمارے معمولات زندگی بحال ہو سکیں ، اپوزیشن رہنمائوں سے اپیل ہے کہ کچھ وقت کیلئے سیاست سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کیلئے سوچیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں