ہمایوں اختر

اپوزیشن پراپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنا چاہتی، ہمایوں اختر

اسلام آباد( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے،

کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنا چاہتی ہے ،

احتساب کا عمل روک کر ملک و قوم کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے

تحریک انصاف کو ملنے والے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جنوبی پنجاب

اور حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اخترخان نے کہا

کہ وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ،

الگ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جانب عملی پیشرفت ہے اورانشااللہ ان مراحل کو آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھایا

جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا کارکردگی کے میدان میں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی مقابلہ

نہیں ، ماضی کے ادوار میں دونوںجماعتوں کی قیادت نے ملک کے نام پر اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان

نا مسائد حالات اور گھمبیر چیلنجز کے باوجود ملک کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اداروں میں جس طرح کے بیگاڑ ہیں.

ان پر پردہ ڈالنا ملک کی خدمت نہیںبلکہ انہیں سامنے لا کر اصلاحات کے ذریعے دور کر کے ہی درست سمت میں گامزن ہو ا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر جس طرح کے کرپشن چارجز ہیں وزیر اعظم عمران خان پر اس طرح

کا ایک بھی الزام نہیں اور دونوں جماعتوں کے رہنما اور اراکین بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں.

کہ عمران خان ایماندار شخصیت ہیں اور پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں