حافظ حمداللہ

اپوزیشن نے عمران نیازی کی حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کی، حافظ حمداللہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے امریکا کے اشارے پر عمران نیازی کی حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کی۔ ترجمان پی ڈی ایم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی غیر ملکی سازش کے عمرانی دعوے کی تصدیق کی وضاحت کریں انہوں نے کہا کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی کہانی پر خاموشی دال میں کچھ کالا کے مصداق ہے، اداروں کی خاموشی سے شکوک وشبہات جنم لے رہی ہے اسی لئے وضاحت ضروری ہے، ملک کے عسکری اداروں کے سربراہان واضح موقف اپناکر بے یقینی صورتحال کا خاتمہ کریں۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ اپوزیشن قیادت نے امریکا کے اشارے پرعمران نیازی کی حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کی، غدار اور وفادار کی سرٹیفکیٹ بانٹنے کا سلسلہ ترک کیا جائے۔

انکا کہنا ہے کہ امریکی تلوے چاٹنے والے نیازی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، عمران نیازی اپنی ذاتی تسکین اور سیاست چمکانے کےلئے کمیٹی کمیٹی کھیل کھیل رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کا ماننا ہے کہ ملک کو نظریہ ضرورت کی نہیں نظریہ جمھوریت کی ضرورت ہے، ماضی میں جو فیصلے نظریہ ضرورت کے تحت ہوئے وہ عدالتی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا سلامتی کمیٹی اجلاس میں یہ ثابت ہوا کہ امریکا نے اس میں پیسہ استعمال کیا؟ پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت وضاحت کے منتظر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں