ڈاکٹر شہباز گِل

اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ اپوزیشن مر کر بھی

عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت

اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، شریف خاندان نے کرپشن کر کے ملک کی خدمت کی، شریف خاندان

کے اثاثے 1998 سے 2018 تک 549 ارب ہوئے، چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف پر 410 ملین کی

منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

شہباز گل نے کہا کہ کرپشن کے عظیم کھلاڑیوں کو آج کل ہر ایک کرپٹ نظر آ رہا ہے، اپوزیشن مر کر

بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، مسلم لیگ (ن) نے صرف وہ پراجیکٹ شروع کیے.

جن میں سیاسی فائدہ تھا لیکن ہم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نہیں ملک کے لیے منصوبے شروع کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں