مریم اورنگزیب

اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں میڈیا سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ چلائی جائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا ، پی پی پی، اے این پی، جے یو آئی(ف)، جمعیت اہلحدیث، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے عشائیہ میں شرکت کی ،محسن خان داوڑ اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما بھی عشائیہ میں شریک ہوئے،شہبازشریف نے اپوزیشن پر پارلیمان کے اندر متحد ہوکر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا،عشائیہ میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشکش یا تجویز دی گئی،

شہباز شریف نے اپوزیشن کو غلط معاشی اعدادوشمار پیش کرنے کے معاملے پر مشترکہ ردعمل اختیارکرنا کے لئے کہا شہباز شریف نے اپوزیشن کو مل کر حکومت کی تاریخی نااہلی اور نالائقی بے نقاب کرنے کے لئے کہا، شہبازشریف نے کہاکہ عوام اور ملک کے مفادات کی حقیقی ترجمانی اپوزیشن کا فرض ہے جسے بھرپور طورپر ادا کیاجائے،شہباز شریف نے زور دیا کہ پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی متحدہ آواز سے حکومت کو عوام دشمن اقدامات سے روکنا ضروری ہے،میڈیا سے درخواست ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں میڈیا سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ چلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں