فرخ حبیب

اپوزیشن شروع دن سے ایک دوسرے کی اپوزیشن ہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن شروع دن سے ایک دوسرے کی اپوزیشن ہے ،پی ڈی ایم کی لانگ مارچ 2 لفظوں کی پریم کہانی تھی۔ ایک انٹرویومیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن شروع دن سے ایک دوسرے کی اپوزیشن ہے۔

پی ڈی ایم کی لانگ مارچ 2 لفظوں کی پریم کہانی تھی۔فرخ حبیب نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب وطن واپس آجائیں۔ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس ایک منٹ کی تھی، پیپلزپارٹی نے کبھی استعفے نہیں دینے ہیں، پیپلزپارٹی کی آج تک کسی کونسلر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 11 میں سے 5 جماعتوں کا اسمبلی میں ایک رکن بھی نہیں ہے،زرداری صاحب نے مریم سے جیے بھٹو کے نعرے لگوائے،زرداری نے ن لیگ سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بھی بنوایا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 80 اراکین ہونے کے باوجود ن لیگ نے گیلانی صاحب کو سینیٹر بنوایا، پی ڈی ایم کی استعفوں والی کہانی مکمل نہیں ہو رہی ہے، نواز شریف لندن بیٹھ کر الطاف حسین پارٹ ٹو بن کر بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ جب بھی کسی قومی مسئلے پر بیٹھیں تو اپوزیشن نیب کے حوالے سے بل لیکر آتی ہے۔ اختیارات کا اگر آپ نے ناجائز استعمال کیا ہے تو اس کا دفاع ہم نے نہیں کرنا۔فرخ حبیب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادیکی ویڈیوسوالہ نشان ہے۔ ن لیگ کو پیپلزپارٹی نے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں