تر جمان پنجاب حکومت

اپوزیشن جماعتیں ترقی کے راستے میں سپیڈ بر یکر نہ بنیں’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ترقی کے راستے میں سپیڈ بر یکر نہ بنیں، حکومت کیخلا ف گیارہ جماعتو ں کا اتحاد تتر بتر ہو چکا اپوز یشن کا اتحاد گیارہ ماہ بھی بر قرارنہیں رہ سکا،ملک کو تر قی کر تا دیکھ کواپوزیشن جماعتو ں کو اپنی سیا سی بقا ء کی فکر لا حق ہو چکی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کے ہاتھ میں کشکول تھمانے والے آج قومی خوشحالی اوراقتصادی ترقی کی بات کرتے ہیں حالانکہ کرپٹ اپوزیشن کا اتحاد اپنی قیاد توں کی لوٹ مار کو بچانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام چور اور کرپٹ اپوزیشن کے فریب میں نہیں آنے والی کیونکہ اپوزیشن کو ملکی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔انہو ں نے کہاکہ تمام کرپٹ سیاستدان ایک ایماندار وزیراعظم کیخلاف اکٹھے ہو گئے ہیں تاہم یہ عمران خان کی ثابت قدمی کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن جماعتو ں کے لیڈر کچھ بھی کر لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں