فواد چوہدری

اپوزیشن اور حکومت ہر وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگی ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور

حکومت ہر وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگی رہتی ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت

اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈے پر آنا ہو گا، چاہتے ہیں کہ گورننس کے معاملات پر حکو مت اور اپوزیشن

میں اتفاق ہو جائے۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مختلف شعبوں کے انجینئرز نے 4 مختلف

ڈیزائنز کے وینٹی لیٹرز تیار کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان 2 اعشاریہ 1 ارب روپے کے طبی آلات درآمد کرتا ہے،

پرائیویٹ سیکٹر طبی آلات بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی

حکومت میں جس پر بھی الزام لگا اس سے جواب لیا گیا ہے۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے

کہ زرعی شعبے کو جدید اصولوں پر استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں