اسد عمر

اپنے ملک کی خدمت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہو سکتا، اسد عمر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپنے ملک کی خدمت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہو سکتا۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے لکھا کہ اپنے ملک کی خدمت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہو سکتا، پوری استطاعت اور طاقت سے ملک کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے لکھا کہ وزارت منصوبہ بندی اور این سی او سی میں کام اور محنت پر سب کا مشکور ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں