ترجمان دفتر خارجہ

اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری پاکستان کا حق ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آ باد (عکس آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے روس سے خام تیل کی خریداری مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی ، یہ پاکستانی معشیت کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ یہاں توانائی کے مسائل ہیں، پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری کے فیصلے کرے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کے جواب میں بتایا کہ سائیکلون کے حوالے سے بھارتی حکام سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضے پر سخت تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کا یوٹیوبر عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری اور رہائی سے متعلق سوال پر تبصرے سے گریز کیا کہا ان کے پاس اس کیس کی تفصیل نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا پاک ایران باہمی سیاسی مشاورت کا بارہواں دور سترہ اور اٹھارہ جون کو تہران میں ہو گا ۔ وزیر مملکت امور خارجہ یورپ کے دورے پر ہیں، ایجنڈے میں جی ایس پی پلس پر بات چیت شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں