صدر زیلنسکی

اپنا ملک روسی قبضے سے چھڑا لیں گے، یوکرینی صدر زیلنسکی

کیف (عکس آن لائن)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کو موجودہ جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں زیلنسکی نے مشرقی یوکرین اور بحیرہ اسود کے ساحلی علاقوں میں روسی جارحیت کے خلاف خبردار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے وطن کو روسی قبضے سے آزاد کرا لیں گے بلکہ کریمیا بھی دوبارہ یوکرین کا حصہ بن جائے گا۔ یوکرینی صدر نے مغربی دنیا کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کیف کو اسلحے کی فراہمی تیز کر دیں۔ انہوں نے مغربی ممالک سے کہا کہ وہ یوکرین کو مزید ہلاکتوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں