مشینری

اپریل2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 43.17فیصدکمی

اسلام آباد (عکس آن لائن)اپریل2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 43.17فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 50ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اپریل2019ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 88 ملین ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح اپریل2019ء کے مقابلہ میں اپریل2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 38ملین ڈالر یعنی 43فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بھی 65.55 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور برآمدات کی مالیت 6.6ملین ڈالر تک کم ہوگئی۔

اس طرح اپریل2019ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 65.55فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں