طبی آلات کی برآمدات

اپریل 2020ء کے دوران جراحی اور طبی آلات کی برآمدات میں 60.57 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اپریل 2020ء کے دوران جراحی اور طبی آلات کی برآمدات میں 60.57 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 2 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2020کے دوران جراحی اور طبی آلات کی برآمدات کا حجم 5 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران طبی و جراحی کے آلات کی قومی برآمدات میں 3 ارب روپے یعنی 60.57 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں