سید نیئر حسین بخاری

اٹھارویں ترمیم آئین کے بعد دوسرا بڑاجمہوری تحفہ ہے،سید نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سیّد نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم آئین کے بعد دوسرا بڑاجمہوری تحفہ ہے، اس اہم ترین ترمیم کو 2010ء کے جمہوری دور میں عملی جامہ پہنایا گیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم سے صوبوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوا، مضبوط صوبے ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا تاریخی کارنامہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں