اٹلی

اٹلی ، 20 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ،368 نئی اموات

روم(عکس آن لائن) اٹلی کے شہری تحفظ کے محکمہ کی جانب سے اتوار کو نئے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق لاک ڈان کا شکار اٹلی میں کرونا وائرس وبائی مرض سے 368 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رات دیر گئے ٹیلی وژن پر ایک پریس کانفرنس کے دوران سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجیلو بوریلی نے تصدیق کی ہے کہ 20ہزار 603 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور 21 فروری کو شمالی اٹلی میں پہلی بار وبا کے پھیلا سے اب تک 1ہزار 809 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

یہ اعدادوشمار سرکاری طور پر ہفتہ کی شام جاری ہونے والے متاثرہ افرادکی تعداد17ہزار 750 سے زائد ہے بیمار ی کی وجہ سے 1 ہزار 441 افراد ماریجا چکے ہیں جبکہ 1 ہزار 966 صحت یاب ہوگئے ہیں۔اسی دوران بوریلی جو کہ کرونا وائرس ایمرجنسی کے ان چارج قومی کمشنر بھی ہیں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2 ہزار 335 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں