اسلام آباد ( عکس آن لائن) اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انور منصور خان نے صدر مملکت کو ارسال کئے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے تعیناتی پر سوال اٹھاتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
جمعرات کے روز اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا۔ انور منصور خان نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے تعیناتی پر سوال اٹھائے تھے اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ، سندھ کراچی بار کا تا حیات رکن ہوں، اس صورتحال کی روشنی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ،
یاد رہے کہ بد ھ کے روز جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کیس میں اٹارنی ججز پر الزامات لگائے تھے جس پر ججز نے شدید غصے کا اظہا کیا تھا۔ انور منصور کے قریبی لوگوں کے مطابق حکومتی پریشر کا بھی سامنا تھا