تیل و گیس

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی اضافی پیداوار کا اعلان

اسلام آباد(عکس آن لائن)او جی ڈی سی ایل نے کنر پساکھی ڈیپ فیلڈ حیدر آباد سے پاکستان کے توانائی کے منظر نامہ کو مضبوط بنانے کےلئے اضافی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،او جی ڈی سی ایل سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپنی پروڈکشن آپٹیمائزیشن مہم کے طور پر او جی ڈی سی ایل نے آپریشنل ترامیم اوران ہاﺅس کمپریشن انتظامات کو لاگو کیا جس کے نتیجہ میں کے پی ڈی فیلڈ میں 6کم پریشر والے کنوں سے گیس دوبارہ سسٹم میں شامل ہو گی،اعلامیے کے مطابق مذکورہ اقدام کے نتیجے میں 16ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس، 150بیرل یومیہ خام تیل اور 18میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کا متاثرکن اضافہ ہوا ہے،

ترجمان کے مطابق 11دسمبر 2023سے سسٹم میں اضافی حاصل ہونے والی گیس کو بغیر کسی رکاوٹ کے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے نیٹ ورک میں شامل کردیا گیا ہے،صوبہ سندھ میں ضلع حیدرآباد سے تقریبا 25کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کے پی ڈی فیلڈ او جی ڈی سی ایل کے پورٹ فولیو میں ایک اہم اثاثہ ہے۔ فی الحال یہ فیلڈ 1600بیرل یومیہ خام تیل، 107ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس، اور 195میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی پیدا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں