پٹرولیم بحران

اوگرا کی پٹرول بحران کی ذمہ دار آئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی

اسلام آ باد (عکس آن لائن) اوگرا کی پٹرول بحران کی ذمہ دار آئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی۔ مصنوعی بحران میں ملوث 6 کمپنیوں پرساڑھے تین کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اوگرا کی جانب سے کمپنیوں کو اسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔پٹرول بحران کی ذمہ دارآئل کمپنیوں کے شوکاز نوٹسزکے جواب مسترد۔

اوگرا نے مصنوعی قلت کی ذمہ دار6 آئل کمپنیوں پرساڑھے تین کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔کمپنیوں کو 1 ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اوگرا نے کمپنیوں کو اپنے اپنے پٹرول پمپس پر اسٹاکس یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بحران ختم نہ ہوا تو لائسنس منسوخ کیئے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں