پٹرولیم بحران

اوگرا نے ملک میں پٹرولیم بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)اوگرا نے ملک میں پٹرولیم بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئل ریفائنری اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخائر کی تفصیلات وزارت توانائی کو ارسال کر دیں ۔

ذرائع نے بتایاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس لائسنس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر موجود نہیں ۔اوگرا کے ذرائع کے مطابق ہائیڈرو کاربن ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور سپلائی بہت کم ہو چکی ہے اوگرا ذرائع کیمطابق پٹرولیم ڈویژن فوری طور پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بڑھانے اور سپلائی کیلئے ہدایات جاری کرے ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فوری طور پر اقدامات نہ لیے تو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

اوگرا کے مطابق پٹرولیم ڈویژن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے 13 مئی تیل کو جاری ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابق 13 مئی کو پروڈکٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس میں کمپنیوں کو پٹرولیم درآمد اور مقامی سپلائی بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی ، ترجمان اوگر کے مطابق اوگرا نے تین بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ،لائسنس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر نہ رکھنے پر شیل اٹک اور ٹوٹل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں