اوگرا

اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

لاہور( عکس آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔اوگرا کے اعلامیے کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں ایل این جی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 16.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت 17.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں