شادی کی تقریب

اوکاڑہ کے نواحی علاقہ میں شادی کی تقریب میں بینڈ باجوں کی بجائے نبی آخر زمان کی شان میں دورد سلام

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن ) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ میں شادی کی تقریب میں بینڈ باجوں کی بجائے نبی آخر زمان حضرت محمد مصطفی ﷺکی شان میں دورد سلام کے نذرانے پیش کیے گئے باراتیوں نے نعتیں پڑھ کرکے درود سلام کی محفل سجا دی،

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ میں قاری محمد ندیم کی شادی میں باراتیوں نے بینڈ باجوں کی بجائے نبی رحمت کی شان اقدس میں دوروں سلام اور نذرانہ عقیدت پیش کیے درود سلام کی صداوں سے فضا گونج اٹھی باراتی مسلسل دوروں سلام اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے رہے بارات میں شرکت ہونے والے علمائے کرام نے علاقہ میں نئی اسلامی روایات کو جنم دے کر تاریخ رقم کر دی

اور اس موقع پر علماءکرام نےگستاخانہ حاکوں کی بھی پرزور مزمت کرتے ہیں دلہا سمیت باراتیوں نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فرانسیسی اشیاءکا بائیکاٹ کیا جائے اور فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے علاقہ مکینوں نے منفرد بارات کے اس عمل کو احسن قرار دیتے ہوئے بے حد سراہا اور آیندہ اس نیک عمل کی تقلید کرنے کا اعادہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں