گینگ سرغنہ

اوکاڑہ پولیس نے مویشی چور گینگ سرغنہ اور اس کے تین ساتھیوں کوگرفتار کرلیا

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) مویشی چور گینگ سرغنہ اور اس کے تین ساتھیوں کوگرفتار کرلیا گیا ملزمان سے کار ، ڈالہ، ناجائز اسلحہ اور مسروقہ مویشی برآمد کر لئے گئے.

ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او اور خصوصی ٹیم کوشاباش دی گئی ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ شاہبھور کی حدود میں مویشی چوری کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی.

جس کی مانیٹرنگ ایس ڈی پی او صدر سرکل سلیم احمد رتھ کر رہے تھے ٹیم نے گذشتہ روز گینگ کے سرغنہ ظفر عر ف صدی اس کے ساتھیوں یٰسین ولد بشیر، محمد عمران ولد نوشیر اور حبیب ولد نور محرم کو گرفتار کرلیا .

ملزمان کے قبضہ سے ایک کار ، چار عدد پستول 30بور تین بکرے ، ایک گائے اور ایک بھینس اور ان کے بچے برآمد کرلئے ملزمان بکروںکوکار کے ذریعے دیگر اضلاع میں لے جا کر فروخت کرتے تھے جب کہ مال مویشی گائے بھینس وغیرہ کو ڈالہ میں ڈال کر لے جاتے تھے.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ملزمان کی گرفتارپر ایس ایچ ا و کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ مال مویشی چور گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کا موجب بنتے ہیں غریب لوگوں کی زندگی کاانحصار ان مال مویشیوں پرہوتا .

جن کادددھ ،گوشت فروخت کرکے اپنے زندگی کو رواں رکھتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں