اوکاڑہ پنجند فیڈ ملز

اوکاڑہ پنجند فیڈ ملز میں شِیرہ کے سٹوریج ڈپو کی اچانک دیوار گر گئی، سپروائزر ڈوب کر جاں بحق

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)اوکاڑہ پنجند فیڈ ملز میں شِیرہ کے سٹوریج ڈپو کی اچانک دیوار گر گئی سٹوریج ڈپو سے ملحقہ کھدائی کی جارہی تھی کھدائی میں کام کرنے والا سپروائزر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

ریسکیو1122ذرائع کے مطابق دیپالپور روڈ اوکاڑہ پرواقع پنجند فیڈ ملز میں شیرہ سے بھرسٹوریج ڈپو کی کھدائی کے دوراناچا نک دیوار گرگئی کھدائی میں کام کرنے والا سپروائزمیاں طاہر ولد محمد طارق جوکہ فیصل آباد کا رہائشی تھا شِیرہ کے بھرے سٹوریج میں گر گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیمیں مشینری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ریسکیواہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت اور کرین کااستمعال کرتے ہوئے گہرے سٹوریج ڈپو سے سپروائزرکی نعش کو باہر نکالا ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سٹی منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں