اوکاڑہ

اوکاڑہ: تمام سرکاری ادارے ویکٹر سرویلینس کے کام کو موثر انداز سے سر انجام دیں،ڈپٹی کمشنر

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ سردی ا ور نمی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے ساز گار ماحول ہمارے لئے خطرہ ہے تمام سرکاری ادارے ویکٹر سرویلینس کے کام کو موثر انداز سے سر انجام دیں محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں لوگوں کی آگاہی وراہنمائی کے لئے اپنی کاوشیں تیز کریں تاکہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی کے خطرہ کو کم سے کم کر سکیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو آگاہی دیں ۔انہوں نے ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے کاروباری مراکز پر انسداد ڈینگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مشتمل بینرز اور پوسٹرز آویزاں کرائیں ۔

انہوں نے ڈسٹر کٹ کمپلیکس اور پرانی کچہری میں واقع سرکاری دفاتر کے انچارج صاحبان سمیت ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر انتظام دفاتر کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے کئے گئے اقدامات کو بھی چیک کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں