احساس پروگرام

اوکاڑہ: احساس پروگرام کوملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے،چوہدری سلیم صادق

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف نے عمران اکرم ولاز سیوریج مین پائپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کوملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، یہ پروگرام غریب اور بے سہارا لوگوں کو بروقت سہارا مہیا کر رہا ہے

احساس کیش ڈسٹری بیوشن سینٹرزکے اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا تمام اقدامات کا جائزہ لیا اور موقعہ پر موجود پروگرام سے استفادہ کرنے والے مرد وخواتین کے تاثرات دریافت کئے انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ مستحق لوگ اس پروگرام سے با آسانی اور میرٹ کی بنیاد پر مستفید ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام موجودہ لوگوں نے احساس کفالت پروگرام کی شفافیت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غریبوں کی داد رسی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا احساس کفالت پروگرام کی افادیت پر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کسی بھی علاقے کے رہائشی جو کیش کی وصولی کے اہل ہیں بلا تفریق احساس پروگرام کے کسی بھی ڈسٹری بیوشن سینٹر سے اپنے حصے کی امدادی رقم وصول کر سکتے ہیں احساس پروگرام کو ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے یہ پروگرام غریب اور بے سہارا لوگوں کو بروقت سہارا مہیا کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام انتہائی منظم اور شفاف انداز میں بلا کسی سیاسی تفریق یا تخصیص کے حقدار لوگوں تک باوقار طریقے سے امداد فاہم کر رہا ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق اوروزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزکورہ مراکز پر کیش کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور پولیس کی طرف سے بہترین انتظامات اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ سہولیات بہم پہنچانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں