کھلی کچہری

اوکاڑہ:کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کوان کے دہلیز پر حل کرنا ہے، فیصل شہزاد

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کوان کے دہلیز پر حل کرنا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا ویژن ہے میرے دروازے تمام شہریوں کے لئے کھلے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد تھانہ حویلی لکھا میں کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل سے آگاہ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے فوری طور پر احکامات جاری کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے اور عوام کے مسائل کوان کے دہلیز پر حل کرنا ہے اور ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی عمل میں لائے جائے تاخیر سے اندراج مقدمہ اور تفتیش عوام میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ بسا اوقات سائنسی بنیادوں پر دیری مجبوری ہوتی ہے تا کہ بے گناہ سزاکو مستحق نہ ٹھرا دیا جائے

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری سے مجھے علاقہ کی پولیس فورس کی کارکردگی کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے جس میں مزید بہتری کے لئے لا ئحہ عمل اور روڈ میپ تیار کیا جاتا ہے انہوںنے اس موقع پر پولیس افسران اور ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پولیس عوام دوست کے روپ میں سامنے آنی چاہئے جس میںپہلا قدم شہریوں سے خوش اسلوبی اور اخلاقی انداز میں بات چیت اور برتاﺅہے جس پر ایک پائی کا بھی خرچ نہیں ہوتی اس عمل سے خلق خدا کے ساتھ ساتھ خالق کائنات کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے ۔بعدا زاں انہوں نے مقامی مذہبی ،وکلا اور صحافیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں