سہولت بازار

اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا سہولت بازاررینالہ خورد کا دورہ

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا سہولت بازاررینالہ خورد کا دورہ ، انہوں نے آٹے چینی کے سٹالز پر آٹے میں نمی کی مقدار اور چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا اور خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین سے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ، پھل اور سبزیوں کی کوالٹی سے متعلق بھی دریافت کیا

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی ،محکمہ ریو نیو ،محکمہ زراعت اور محکمہ خوراک کے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ سہولت بازاروں میں بہترین اشیاءکی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں سہولت بازاروں میں آنے والے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریںعامر عقیق خان نے کہا کہ حکومت عام صارفین کی مشکلات سے آگاہ ہے لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے سہولت بازار لگائے گئے ہیں جہاں پر کریانہ،سبزی ، پھل ،آٹا ،چینی عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے پرائس مجسٹر یٹس فیلڈ میں موجودر ہیں اور گرانفروشوں کو جرمانے کے لئے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں ۔ ڈپٹی عامر عقیق خان نے کہا کہ حکومتی رٹ کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام اختیارات کو بروئے کار لا کر اقدامات کر رہی ہے جس کا بنیادی مقصد عام صارفین کو ریلیف دینا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں