اوکاڑہ( نمائندہ عکس آن لائن)سابق وائس چیئرمین بلدیہ اوکاڑہ شیخ لیاقت علی بھولا نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہر کے مستقبل کو سنوارنا ہے اور مخلوقِ خدا کی خدمت کیلئے خود کو ہر لمحہ حاضر خدمت رکھنا ہے، اب اوکاڑہ شہر کی تعمیروترقی کا چار چاند لگادیئے جائیں گے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،
ہماری پالیسیو ں سے عملی خد مت کی سیا ست کو فر وغ حا صل ہو رہاہے حکومت تصو ر پاکستا ن کے وژ ن پر چلتے ہو ئے عو امی خد مت کے سا تھ سا تھ استحکا م پاکستا ن کی جدوجہد کر رہی ہیں اِ ن خیالات کا اظہا ر انہوں نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا،
انہوںنے کہا کہ پاکستا ن کو مضبو ط اور تر قی یا فتہ ملک بنا نا ہے تو اپنی سو چ اور فکر میں تبد یلی لا نا ہو گا، مفا ہمت اور بھا ئی چا ر ے کی فضا ءکو فروغ دے کر فا صلے کم کئے جا سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ عو ا می مسا ئل حل کر نے کے لئے تما م و سا ئل بر وئے کا ر لا ئیں گے عوا م سے کئے گئے وعد وں کو پورا کر نا اپنا مشن بنا لیا ہے عو ام سے جڑے رشتے کو اِسی صو ر ت مضبو ط کر وں گا