کرونا ایس او پیز

اوکاڑہ:انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی ہدائیت پرضلعی افسران ان ایکشن

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی ہدائیت پرضلعی افسران ان ایکشن۔تفصیلات کے مطابق تینوں تحصیلوں میں گذشتہ روز243شاپنگ مالز،دکانوں،مارکیٹوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر35ہزار 5سورو پے جرمانہ کیا گیاجبکہ تین دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر عیقق خان نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز طے کی ہیں ان پر عمل در آمد کرنے سے ہی کرونا وباءسے بچا جا سکتا ہے عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں