اوپیک پلس

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے دس بڑے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل ایک بار پھر 93 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری طرف گیس کی قیمتیں 6 ڈالر 92 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو پر موجود ہیں۔دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے اوپیک پلس کے تیل پیداوار کم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں