اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ءکے پہلے مرحلے میں شامل تعلیمی پروگرامز ) میٹرک/ ایف اے اے ٹی ٹی سی سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز بی ایس)فیس ٹو فیس( ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی (کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میںایک ساتھ 15۔جنوری سے شروع ہوں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے نئے سمسٹر میںداخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میںداخلہ فارم اور پراسپکٹسسز کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے کیمپسسز میں “انفارمیشن ڈسک/کاﺅنٹرز”قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہیں جہاں پر طلبہ کو کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔میٹرک/ ایف اے اے ٹی ٹی سی سرٹیفیکیٹ کورسسزاور اوپن ٹیک پروگرامز کے داخلہ فارمز 20۔فروری تک جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس( ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 14۔فروری تک وصول کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں