علامہ اقبال اوپ

اوپن یونیورسٹی کی سمسٹر خزاں 2020 کی آن لائن ورکشاپ شروع ہو گی

اسلام آباد (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020 میں پیش کئے گئےڈیڑھ سالہ، اڑھائی سالہ اور چار سالہ بی ایڈاور بی ایس (او ڈی ایل) پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس شروع ہورہی ہیں۔ ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام اللہ شیخ کے مطابق طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے پاس ورڈ اور یوزر نیم بھیج دئیے گئے ہیں۔ یہ ورکشاپس یونیورسٹی کے ایل ایم ایس آگہی پورٹل کے تحت منعقد کی جارہی ہیں۔جن طلبا کو اب تک پاس ورڈ اور یوزر نیم موصول نہ ہوا ہو وہ اپنے متعلقہ علاقائی دفتر سے پاس ورڈ اور یوزرنیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آن لائن ورکشاپس کے لئے یونیورسٹی کی تیاری اور انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی سی ٹی ارشد منظور نے بتایا کہ یونیورسٹی نے پچھلے سمسٹر میں پیش آنے والے ٹیکنیکل مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آن لائن سسٹم کو مزید بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بیک وقت 42ہزارطلبا ان ورکشاپس میں شمولیت کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے پچھلے دو مہینوں میں ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ معاہدے دستخط کیے ہیں جس کے تحت ملکی ٹیلی کام کمپنیاں اوپن یونیورسٹی کے طلبا اور ٹیوٹرز کو رعایتی ڈیٹا بنڈلز مہیا کریں گی۔ واضح رہے کہ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے ڈائریکٹر آئی سی ٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ چوں کے کرونا وبا کی وجہ سے سارے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی تعلیمی ورکشاپس آن لائن منعقد ہو رہی ہیں ا س لیے یونیورسٹی طلبا کو آن لائن رسائی کے بہتر انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کورونا وبا کی دوسری لہر سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اور حکومت کے ایس او پیز پالیسی پر من و عن عملدرآمدکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ورکشاپس کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں