اسلام آباد( عکس آن لائن )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020ء میں پیش کئے گئے ،
تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس 13۔جولائی سے مین کیمپس اور ملک بھر میں علاقائی دفاتر میں منعقد ہونگی۔
یہ فیصلہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
اِس اجلاس میں یونیورسٹی کے پرنسپل آفیسرز ٗ ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس اور چاروں ڈینز شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے معیاری مواد کی تیاری کے لئے فیکلٹی ممبرز پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ورکشاپس کے دوران طلبہ کو سستی اور بلا تعطل آن لائن سہولتوں کی فراہمی کے لئے
ٹیلی مواصلات کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ریسورس پرسنز اور ٹیوٹرز کی ضروری تربیتی کورس 28۔جون کو شروع ہوگی،
جس کا مقصد مواد کی ڈیلیوری میں کوالٹی اشوزنس کو یقینی بنانا ہے۔
ورکشاپس کے ریسورس پرسنز زیادہ تر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز میں سے ہونگے ۔