علامہ اقبال اوپن

اوپن یونیورسٹی نے کینیڈین اور پاکستانی تنظیموں کے تعاون سے پبلک ہیلتھ میں پانچ سر ٹیفکیٹ کورسز متعارف کردئیے

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کینیڈین تنظیم نکسٹ جن یو NextGenU اورایک پاکستانی تنظیم این ایچ ایس ڈی کے باہمی تعاون سے پبلک ہیلتھ میں سرٹیفیکیٹ سطح کے پانچ کورسسز بہار 2021سمسٹر میں متعارف کردئیے ہیں۔ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، بی ایس/ایم ایس سی ہوم اکنامکس ، بی ایس نرسنگ ، بی ڈی فارمیسی ، فیزیوتھراپی میں بی ایس ، فوڈ ٹیکنالوجی میں بی ایس/بی ایس سی ، ہیومن نیوٹریشن میں بی ایس/بی ایس سی ، بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی اور بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسسز میں بی ایس /ماسٹر ڈگری ہولڈرز اِن کورسسز میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اِن کورسسز کے بارے میں تفصیلات اور مزید معلومات کے لئے کورس کوآرڈینیٹر ، شعبہ ماحولیاتی ڈیزائن ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سائنسسز ، نازیہ افتخار سے فون نمبر 051-9057744یا اُن کی ای میل nazia.iftikhar@aiou.edu.pkپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں بی ایف ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ای کامرس بزنس ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے ۔ کورسسز میں ورچوئل ٹریڈر ، ورچوئل معاون اور ورچوئل سٹور مینیجر شامل ہیں۔ یہ پروگرام دیگر ڈپلومے ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے طالبعلموں کے لئے بھی میسر ہے۔ای کامرس بزنس ٹریننگ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں واقع پراجیکٹ آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں