اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ آگاہی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کورونا وائر س سے بچاؤ ٗ علامات اور اختیاط کے بارے میں ملک گیر سطح پر آگاہی مہم شروع کرنے کے احکامات صادر کردئیے ہیں ٗ وائس چانسلر نے یونیورسٹی مین کیمپس اور ملک کے 53۔شہروں میں قائم علاقائی دفاتر کے داخلی دروازوں پر بینرز اور نوٹس بورڈز پر پوسٹرز آویزاں کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے” یہ اعلان یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر زیبا حمید نے کورونا وائر س سے بچاؤ کے لئے یونیورسٹی کے اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو بینرز اور پوسٹرز ڈیزائن کئے گئے ہیں اُن پر ” ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوتے رہیں ٗ کھانسی یا چھینک آنے پر منہ اور ناک کو ٹشو پیپر یا کپڑے سے ڈھانپ لیں ٗ استعمال کے بعد ٹشو پیپرکو مناسب طریقے سے ضائع کریں ٗآلودہ ہاتھ آنکھ یا ناک کو ہر گز نہ لگائیں ٗ زیادہ لوگوں والی جگہ جانے کے بجائے گھر پر رہیں ٗ دوسرے لوگوں سے کم ار کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں اورآپس میں ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے اجتناب کریں ٗ جیسے اختیاطی تدابیر لکھے گئے ہیں۔ڈاکٹر زیبا کے مطابق بینرز اور پوسٹرز کی تیاری آخری مرحلے میں ہے ٗ آئندہ ایک دو دنوں میں آویزاں کردئیے جائیں گے۔

روٹین کے علاج معالجے کے علاوہ کورونا کے کسی بھی مشتبہ ملازم کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر عملے سمیت روزانہ صبح 8بجے سے دن 4۔بجے تک بلا کسی وقفے کے ڈسپنسری میں موجود رہتی ہیں۔ وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں کیمپسسز کو صاف ستھرا رکھنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ٗ یونیورسٹی کے سویپرز ہمہ وقت صفائی کے کاموں میں مصروف عمل رہتے ہیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے علمی و تحقیقی سرگرمیاں)امتحانات ٗ ورکشاپس ٗ کلاسسز ٗ سیمینارز اور کانفرنسسز ( 5۔اپریل تک معطل کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں