اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے کشمیر پرتقریری مقابلے میں 18۔یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد (عکس آن لائن) “ہمارے طلبہ و طالبات میں خداداد صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے طلبہ سے کسی بھی میدان میں مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ادارے کا نام روشن کرنے والے طلبہ ہمارے لئے باعث فخر ہیں”ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اوپن یونیورسٹی کے ایم فل)اردو(کے طالب علم شیر علی دائم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ہے۔

مقابلے میں 18۔یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا پہلے راﺅنڈ کے مقابلے میں 5۔طلبہ اگلے مرحلے کے مقابلے میں میں حصہ لینے کے لئے منتخب ہوئے تھے فائنل راﺅنڈ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب اوپن یونیورسٹی کے شیر علی دائم شہید ذولفقار علمی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اظہر اقبال اور فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کی طالبہ کائنات لطیف نے حاصل کی تھی۔پارلیمنٹری سیکریٹری وجیہہ اکرام نے تقسیم اسناد تقریب کی صدارت کی جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی تھی۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50ہزار روپے دوسری پوزیشن والے کو30۔ہزار جبکہ تیسری پوزیشن والی کو 20۔ہزار نقد انعامات دئیے گئے۔تقسیم انعامات تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر طارق بنوری ڈی جی)اکیڈمک(ایچ ای سی رضا چوہان اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز رانا محمد طارق جاوید شعبہ اردو کے استاد قاسم یعقوب اور جڑواں شہروں)راولپنڈی/اسلام آباد(کے تعلیمی اداروں کے ماہرین اور طلبہ شریک تھے۔ججز کے فرائض انجام دینے والوں میں مشہور صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور مخدوم شہاب الدین شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں