اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ءکے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، اِن پروگراموں میں ایم فل ماس کمیونیکیشن، ایم ایس کمپیوٹر سائنس اور ایم ایس شریعہ شامل ہیں ، اِن پروگرامز کےنتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات ، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق امتحانی نظام میں حالیہ اصلاحات اور ڈیجٹلائزیشن کے نتیجے میں امتحانات کے نتائج ایک ماہ کے اندر آنا شروع ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ یونیورسٹی سے تقریباً 14۔لاکھ طلباءتعلیم حاصل کررہے ہیں ، طلباءکی کثیر تعداد کی وجہ سے قبل ازیں امتحانات اور نتائج میں بعض اوقات دیر لگتی تھی۔ طلباءکا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے اور امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے یونیورسٹی کی باقی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں کی طرح امتحانی نظام کو بھی ڈیجٹلائز کرنے پر خصوصی توجہ دی جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2021ءکے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ ایف اے اے ٹی ٹی سی  سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز  بی ایس)فیس ٹو فیس( ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی شامل ہیں۔ ملک بھر میںیونین کونسل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں  تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردئیے گئے ہیں۔تمام پروگراموں کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں