اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع)سابقہ فاٹا( اور بلوچستان بھرمیں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افرادسے میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرنے کے لئے داخلہ فارم 20۔ستمبر تک وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اِن علاقوں میں میٹرک کی مفت تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی کے قریب ترین دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اِن دونوں علاقوں کے طلبہ و طالبات کو 20۔ستمبر تک فارم جمع کرانے کی اجازت فراہم کرتے ہوئے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا ہے کہ اِس اقدام کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے اور کوشش ہے کہ علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند محض داخلہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی نے اپنی سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہوئی ہے۔یونیورسٹی کسی بھی قسم کی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ¾ جیلوں میں مقید افراد اور خواجہ سراﺅں کو بھی مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے مختلف سکالرشپ اسکیمیں بھی متعارف کی ہوئی ہیں۔سمسٹر خزاں 2019ءکے میٹرک ¾ ایف اے ¾ بی بی اے ¾ ایم اے ¾ ایم ایس سی ¾ بی ایس پروگرامز ¾ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ¾ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور ٹیچر ٹریننگ پروگرامز)ڈیڑھ ¾ اڑھائی ¾ چار سالہ بی ایڈ اور ایک سالہ ایم ایڈ(کے داخلے جاری ہیں۔ داخلہ فیس میں رعایت حاصل کرنے یا سکالرشپ اسکیموں سے مستفید ہونے کے لئے طلبہ و طالباب کو یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے جلد از جلد رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔