اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ءمیں پیش کئے گئئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل لاکھوں طلبہ کے لئے اُن کے متعلقہ ٹیوٹروں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں اور طلبہ کی سہولت کے لئے یہ فہرستیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ) www.aiou.edu.pk (پر فراہم کردی گئی ہیں ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پریونیورسٹی نے دیگر تعلیمی و تدریسی پرگراموں کے ٹیوٹرز کی تعیناتی کا کام تیز کردیا ہے ۔
میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ کو ٹیوٹرز کے بارے میں اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھی دی جارہی ہے۔