علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو داخلہ فیس بینک ڈرافٹ/پے آرڈر کرنے سے روک دیا

اسلام آباد( عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو بینک ڈرافٹ /پے

آرڈرکے ذریعے داخلہ فیس جمع کرانے سے منع کیا ہے ٗ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق

سمسٹر خزاں2020ء میں پیش کئے گئے کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے مقررہ فیس

بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر کی بجائے صرف بنک چالان کے ذریعے قابل قبول ہوگی ۔ انہوں نے وضاحت کرتے

ہوئے کہا ہے کہ داخلہ فیس UBL,MCB,ABLاورFWBکی کسی بھی برانچ میں جمع کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامزکے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب

سائٹwww.aiou.edu.pkپر فراہم کئے گئے ہیں۔موجودہ حالات کے پیش نظر داخلوں کے خواہشمند افراد

کی سہولت کے لئے یونیورسٹی نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس بھی

قائم کئے ہیں جن کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔پراسپکٹس داخلہ فارم سیل

پوائنٹس سے صبح 8۔بجے سے شام 6۔بجے تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلے کے امیدواروں کو پروگرامز کی

اہلیت ٗ تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کے لئے متعلقہ پراسپکٹس سے ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں