علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ءکے میرٹ بیسڈ پروگرامز کی میرٹ لسٹیں جاری کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ءمیں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں اور منتخب امیدواروں کو داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک خطوط ارسال کئے گئے ہیں۔ داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 11۔دسمبر مقرر کی گئی ہے۔منتخب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے بینک چالان یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ) www.aiou.edu.pk ( پر فراہم کردہ میرٹ لسٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔

شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر میاں محمد ریاض نے کہا ہے کہ وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی ہدایات پر میرٹ لسٹیں مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی منتخب امیدوار کو اب تک خط موصول نہیں ہوا ہو تو انہیں فون نمبر 051-9057422, 051-9250043یا ای میل adms.pg@aiou.edu.pkپر رابطہ کرسکتے ہیں۔جن پروگرامز کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئیں ہیں ان میں ایم ایس سی )ماس کمیونیکیشن(  ایم ایس سی )پبلک نیوٹریشن(  ایم ایس سی )سسٹینیبل انوائرمنٹل ڈیزائن( ایم اے ٹیفل)ورکشاپ کے ساتھ(اور ایم اے ٹیفل)بغیر ورکشاپ (شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں