علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے تدریسی کتب ویب سائٹ پر فراہم کردیں

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں اپنے 14لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو اکیڈمک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے تعلیمی پروگرامز کے تدریسی کتب کی سافٹ کاپیز ویب سائٹ پر فراہم کردیں ہیں تاکہ طلبہ و طالبات اپنی ہوم اسائنمنٹس بروقت تیار کرسکیں۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق طلبہ اپنی کتابیں ویب سائٹ پر بکس والی آپشن سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کو بذریعہ ڈاک کتب ارسال کرنے کے ساتھ ہی ساتھ تمام درسی کتب کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی خصوصی احکامات صادر کئے تھے۔

ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو ویب سائٹ پر کتب دستیاب کرانا یونیورسٹی کا ایک اور بڑا کارنامہ ہے اور اس اقدام سے طلبہ کی جانب سے کتب نہ ملنے کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔وائس چانسلر نے تدریسی امور کو مینول سے آٹومیشن پر منتقلی )ڈیجیٹلائزیشن(کو پہلی ترجیح رکھی ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو تیز رفتار بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ٗ امور میں شفافیت اور تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا ہے۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں داخل لاکھوں طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک کتب کی ترسیل کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں